ورلڈ کپ 2023: سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ 2023: سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
ورلڈ کپ 2023: سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

سری لنکا نے انگلینڈ کا 157 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 ویں اوور میں پورا کرلیا، انگلینڈ کی یہ رواں ورلڈکپ میں چوتھی ناکامی ہے، جس کے بعد انگلش ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل میں پڑ گیا ہے۔

سری لنکا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں پاتھم نسانکا نے 83 گیندوں پر 77 رنز بنائے،ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ سدیرا وکراما 54 گیندوں پر 65 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کوشل مینڈس 11 اور کوشل پریرا 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، مگر سری لنکا کی مضبوط بولنگ لائن کے سامنے انگلینڈ کے بلے باز وں کی ایک نہ چل سکی اور پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

انگلش کپتان جوز بٹلر کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے،پچ میں نمی ہے،بیٹنگ کیلیے سازگار رہے گی، آج کے میچ کیلیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

ایشین پیرا گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت لیا

لنکن کپتان کوشال مینڈس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹاس جیت کرہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجیلو میتھیوز اور لہیرو کمارا آج کھیل رہے ہیں۔

Related Posts