ایشین پیرا گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ایتھلیٹ حیدرعلی نے چین میں جاری ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

قومی ایتھلیٹ حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں مینز ڈسک تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی نے 51.23 میٹر ڈسکس پھینکی۔

اس سے قبل بھی حیدر علی 2021 کے پیرا اولمپکس میں گولڈ میڈل پاکستان کے نام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشین پیرا گیمز چین کے شہر ہانگ زو میں جاری ہیں، 28 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایشین گیمز میں پاکستان کے 11 ایتھلیٹس شریک ہیں۔

Related Posts