قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والی ٹیم کے کوچ لیونل اسکالونی نے میسی کی 2026 کے ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے بیان دیا ہے۔
ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی نے بتایا کہ میسی اگلے ورلڈکپ میں شرکت کرینگے یا نہیں اس کا فیصلہ وہ خود کرینگے،اگر اُن کی فٹنس برقرار رہتی ہے تو وہ ٹیم کا ہمراہ ہوں گے، ہمارے ٹائٹل جیتنے کے پیچھے شائقین، عملے اور کھلاڑیوں کی سپورٹ تھی جس سے ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میرے جو الفاظ میسی کیلئے ہیں وہیں اینجل ڈی ماریا کیلئے بھی ہیں جب تک فٹ رہیں گے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا، وہ ورلڈکپ میں کچھ مسائل کے ساتھ پہنچے تھے، لیکن جب ہمیں ان کی ضرورت پڑی تو وہ ہمیشہ موجود تھے۔
افغانستان کے اسپنر راشد خان نےقلندرز کو جوائن کرلیا
دوسری جانب گزشتہ ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میسی دوبارہ بارسلونا کلب کو جوائن کرسکتے ہیں، وہ اس وقت پیرس سینٹ جرمن کلب سے منسلک ہیں۔