مسلمان بھارتی بولر سجدہ کرتے کرتے کیوں رک گئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردینے والے مسلمان بھارتی بولر محمد شامی پانچ کی وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرتے کرتے رک جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد شامی نے 5 اوورز میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 18 ویں اوور میں کسون رجیتھا کو اپنا پانچواں شکار بنایا جس کے بعد وہ میدان پر گھٹوں کے بل بیٹھے اور پھر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے شامی سجدہ کرنے جارہے تھے لیکن کسی خوف کی وجہ سے رک گئے۔

ورلڈکپ: بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیدی

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شامی سجدہ کرنے جارہے تھے لیکن انہیں خیال آیا کہ وہ بھارت میں ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شامی سجدہ کرنے والے تھے لیکن انہیں یاد آیا کہ وہ بھارتی ہیں اور اس کے لیے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ادھر کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو کہ محمد شامی کے اس ردعمل کے بعد پاکستان بننے پر اللہ کا شکر ادا کررہے ہیں۔

Related Posts