ورلڈکپ: بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈکپ: بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیدی
ورلڈکپ: بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑا دیئے، سری لنکا کی پوری ٹیم کو صرف 55 رنز پر آؤٹ کردیا۔

بھارت نے سری لنکا کو آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 302 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 33 ویں میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی اور 20 ویں اوور میں 55 رنز پرپوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے کسون رجیتھا 14 اور اینجلو میتھیوز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مہیش ٹھیکشانا 12 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، محمد سراج نے 3، جسپریت بمراہ نے 2 جبکہ روندرا جڈیجا نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاک،نیوزی لینڈ میچ سے قبل اہم خبر سامنے آگئی

واضح رہے کہ سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

Related Posts