ریحام خان سے تیسری شادی کرنیوالے 36 سالہ مرزا بلال بیگ کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریحام خان نے تیسری شادی کرلی، 36 سالہ مرزا بلال بیگ کون ہیں؟
ریحام خان نے تیسری شادی کرلی، 36 سالہ مرزا بلال بیگ کون ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے 36 سالہ مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کرلی۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شادی کی تصدیق کی اور اپنی تصاویر بھی جاری کیں۔

اپنی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی۔ اس تقریب میں اُن کے والدین نے شرکت نہیں کی جبکہ بلال بیگ کے والدین نے اُن کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

ریحام خان نے بلال بیگ کے حوالے سے لکھا کہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جن کی ذہانت سے وہ متاثر ہوئیں اور جو ہمیشہ تلخ حالات میں اُن کے ساتھ رہے۔

مرزا بلال بیگ

ریحام خان نے امریکا میں مقیم 36 سالہ پاکستانی نژاد مرزا بلال بیگ سے شادی کرلی۔ مرزا بلال بیگ سوشل میڈیا پر اپنے تعارف میں خود کو ممیکری آرٹسٹ، طنز نگار، اداکار اور ماڈل بتاتے ہیں۔ وہ ریحام خان سے پہلے بھی دو شادی کرچکے ہیں۔ پچھلی شادی سے اُن کا ایک بچہ بھی ہے۔

مرزا بلال بیگ ظنزیہ انداز میں حالات حاضرہ پر مزاحیہ تبصرے کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی ویڈیوز بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

وہ مزاحیہ شو دی 4 مین شو، دل پر موت لے یار اور نیشنل ایلین براڈکاسٹ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

ریحام کی سابقہ شادیاں

ریحام خان نے 1990 میں پہلی شادی اعجاز رحمان سے کی تھی اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔

پہلی شادی میں ناکامی کے بعد انہوں نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی، مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

Related Posts