کراچی میں موٹر سائیکلوں کا قبرستان کہاں ہے؟ ویڈیو رپورٹ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں موٹر سائیکلوں کا قبرستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں موٹر سائیکلوں کا قبرستان بھی موجود ہے جہاں ایک موٹر سائیکل کو 400روپے فی کلو کے حساب سے خریدا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا ایک قبرستان بھی موجود ہے، ایم ایم نیوز کی ویڈیو رپورٹ سامنے آگئی۔ یہاں ایسی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں موجود ہیں جو بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث ان کے اصل مالکان کے پاس نہیں۔

کراچی میں نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2023 کا آغاز ہوگیا

اگر کسی شہری کی بائیک یا گاڑی کسی کیس میں ضبط کر لی گئی ہو تو اسے سب سے پہلے اس تھانے میں جانا ہوگا جہاں گاڑی یا بائیک کے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہو اور اس کی ایف آئی آر نکلوا کر عدالت جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے چڑیا گھر میں عالمی طرز کا مچھلی گھر

مقدمے میں بطور مدعی یا مدعا علیہ جو گاڑی ضبط ہو کر اس قبرستان میں رکھی جاتی ہے، وہ عدالت سے کسی عام وکیل یا سرکاری وکیل کی خدمات حاصل کرتے ہوئے این او سی لے کر واپس لی جاسکتی ہے۔

شہرِ قائد کے علاقے گلشنِ اقبال میں موجود یہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کا قبرستان ایم ایم نیوز کی اِس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بہت سے شہریوں کی چوری کی گئی موٹر سائیکلیں جو برآمد کرلی جاتی ہیں، وہ بھی یہاں موجود ہیں۔

بہت سے لوگوں کو یہ علم نہیں ہوتا کہ ان کی چوری کی گئی موٹر سائیکل یا گاڑی برآمد ہوچکی ہے تو وہ یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے اس قبرستان کو ”نظارت“ کا نام دیا گیا ہے۔

چوری کی گئی یا چھینی گئی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے علاوہ ایسی گاڑیاں بھی یہاں موجود ہیں جو کسی ایکسیڈنٹ کے باعث تفتیش کے دوران ضبط کرلی جاتی ہیں کیونکہ پولیس کی زبان میں ان گاڑیوں کو کیس پراپرٹی کہاجاتا ہے۔

خیال رہے کہ جون 2022 میں کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں قائم نظارت میں آگ لگنے کے باعث 440 موٹر سائیکلوں، کاروں، ایک بس اور رکشے جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔ ڈی سی ایسٹ کا کہنا تھا کہ جھاڑیوں میں آگ 9بج کر 50 منٹ پر لگی۔ 

Related Posts