حسن علی کو شاہین شاہ آفریدی میں کونسی خوبی پسند ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حسن علی کو شاہین شاہ آفریدی میں کونسی خوبی پسند ہے؟
حسن علی کو شاہین شاہ آفریدی میں کونسی خوبی پسند ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے شاہین شاہ آفریدی کو غیر معمولی بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اُن کی آنکھوں میں کامیابی حاصل کرنے کی بھوک نظر آتی ہے۔

تفسیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار آغاز کے بعد شاہین آفریدی کی تعریف کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ غیر معمولی بولر ہیں، مجھے ان کی آنکھوں میں کامیابی کی بھوک اور بہترین کارکردگی دکھانے کا جذبہ نظر آتا ہے۔

حسن علی نے کہا کہ میرے نزدیک شاہین شاہ پاکستان کے سب سے فٹ آدمی ہیں جو پورے دن ایک ہی جوش و جذبے کے ساتھ بولنگ اور فیلڈنگ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی  اس وقت انگلش کاؤنٹی کھیل رہے ہیں جس میں حسن علی لنکا شائر اور شاہین شاہ مڈل سیکس جرسی کی نمائندگی کررہے ہیں۔

شاہین شاہ نے مڈل سیکس کی گلیمورگن کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ انہوں نے بولنگ میں 35 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھی۔

مزید برآں شاہین شاہ  آفریدی نے بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 29 رنز اسکور کیے تھے جس کی وجہ سے مڈل سیکس کو بڑا اسکور کرنے میں مدد ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مائیک ٹائسن کے مداح کو مذاق اُڑانا مہنگا پڑگیا، باکسر نے مکوں کی بارش کردی

حسن علی نے بھی کاؤنٹی کرکٹ میں عمدہ آغاز کیا ہے، انہوں نے کینٹ کے خلاف کھیلتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

دوسری جانب پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارے پاس سے پہلے بہت سی ڈپارٹمنٹل اور ریجنل ٹیمیں موجود ہیں، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے پاکستان کو زیادہ فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آبادی 220 ملین سے زائد ہے اور اتنی آبادی کے لیے صرف 6 فرسٹ کلاس ٹیموں کا ہونا ہماری ضروریات کے مطابق نہیں ہے۔

Related Posts