مائیک ٹائسن کے مداح کو مذاق اُڑانا مہنگا پڑگیا، باکسر نے مکوں کی بارش کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مائیک ٹائسن کے مداح کو مذاق اُڑانا مہنگا پڑگیا، باکسر نے مکوں کی بارش کردی
مائیک ٹائسن کے مداح کو مذاق اُڑانا مہنگا پڑگیا، باکسر نے مکوں کی بارش کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق عالمی باکسنگ چیمپیئن مائیک ٹائسن نے دورانِ پرواز مداح سے تنگ آکر اُس پر مکوں کی بارش کردی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن کو دورانِ پرواز ایک نوجوان مداح نے بےحد تنگ کیا، پہلے مداح مائیک ٹائسن کے کان میں مسلسل بولنے لگا جس پر اُنہوں نے مداح کو آرام سے بیٹھنے کا کہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TMZ (@tmz_tv)

واضح رہے کہ شروع میں، ٹائسن نے مداح اور اس کے دوست کے ساتھ دوستانہ برتاؤ کیا تاہم اس واقعے نے اس وقت شدت اختیار کی کہ جب مداح نے ٹائسن کو اکسانا بند نہیں کیا۔ 

بعدازاں سابق ہیوی ویٹ چیمپئن نے کھڑے ہو کر شدید غصے میں مداح پر حملہ کیا اور اس پر مکّوں کی بارش کردی۔

ٹی ایم زیڈ نے مائیک ٹائسن کی  مداح کی پٹائی کرتے ہوئے ویڈیو  شیئر کی  جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں مائیک ٹائسن کو پوری طاقت کے ساتھ مداح کی پٹائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ بعد ازاں مداح کے چہرے کو خون سے لت پت بھی دیکھا گیا۔

اس تمام واقعے کے دوران پرواز میں موجود دیگر مسافر اپنے موبائل فونز میں ویڈیوز بناتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی پولیس اور ایئر لائن نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی او سی کا پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

خیال رہے کہ مائیک ٹائسن نے 20 سال کی عمر میں 1986 میں ٹریور بیربیک کو شکست دے کر کم عمر ترین ہیوی ویٹ چمپیئن بننے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

آئرن مائیک نے اپنے شان دار کیریئر میں 58 پروفیشنل مقابلوں میں 50 مرتبہ کامیابی سمیٹی اور 2005 میں کیون مک برائیڈ سے شکست کے بعد باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

بعدازاں  نومبر 2020 میں مائیک ٹائسن نے ریسلنگ رنگ میں واپسی کی تھی اور واپسی پر انہوں نے پہلی فائٹ جوئے جونز سے کی تھی۔

Related Posts