عمر شہزاد کو پاکستانی شوبز انڈسٹری  سے کیا شکایت ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمر شہزاد کو پاکستانی شوبز انڈسٹری  سے کیا شکایت ہے؟
عمر شہزاد کو پاکستانی شوبز انڈسٹری  سے کیا شکایت ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کے خوبرو ماڈل، ٹی وی و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عمر شہزاد کی جانب سے  پاکستانی شوبز انڈسٹری سے خفگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

حال ہی میں وہ ایک انٹرویو میں نظر آئے جہاں پراُنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق اہم اور متعدد انکشافات کیے۔

اداکار عمر شہزاد نے پاکستانی انڈسٹری کے دہرے معیار پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹنس کی قدر نہیں کی جاتی ہے، اُن کمر 30 انچ ہے، لیکن اُنہیں ٹی وی ڈراموں میں کاسٹ نہیں کیا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عام طور پر اسکرین پر عام انسان کی کہانی دکھانے کے لیے موٹے اور بھدے اداکاروں کو کاسٹ کر لیا جاتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  ’جب وہ پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کا ایک گانا ریکارڈ کروا رہے تھے تو اُن کے پیچھے سب ہی ڈانس کرنے والے  ڈانسرز بھارتی تھے، بھارتی ڈانسرز نے خصوصی طور پر اُن کے پاس آ کر کہا کہ ہم نے آج تک پاکستان میں اتنا سلم اور فٹ اداکار نہیں دیکھا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: سائرہ یوسف ڈرامے کے سیٹ پر بیٹی کے ساتھ کیسے وقت گزارتی ہیں؟ تصویر وائرل

عمر شہزاد نے بتایا کہ ’بھارتی ڈانسرز کا کہنا تھا کہ ہم ریتھک روشن اور ٹائیگر شیروف کی جسامت کے پیچھے بھاگتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ہم بھی اُن جیسی ہی باڈی بنا لیں۔‘

بعدازاں انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’اُنہیں باہر ممالک سے تعریفی تبصرے سننے کو ملتے ہیں مگر جہاں اُن کی تعریف اور قدر ہونی چاہیے وہاں اُنہیں سراہا ہی نہیں جاتا ہے۔‘

Related Posts