اچانک ایسا کیا ہوا؟ اسلام آباد پولیس کے 27 افسران ایک ساتھ فارغ! جانیں وجہ کیا بنی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

محکمہ پولیس میں بڑی انتظامی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں اسلام آباد پولیس کے مختلف عہدوں پر تعینات 27 لا افسران کو بیک وقت نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ان افسران میں پولیس کے محکمے سے ریٹائر ہونے والے ایس پی، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی بھی شامل ہیں۔

جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق ان تمام لا افسران کو ابتدائی طور پر عارضی بنیادوں پر 3 ماہ کے لیے بھرتی کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ان کی مدتِ ملازمت میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ان برطرف کیے جانے والے افسران کی یہ تعیناتیاں یکم اپریل 2023 سے لے کر 3 ستمبر 2026 کے دوران عمل میں لائی گئی تھیں جنہیں اب باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

یاد ر ہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام نے اختیارات کے غلط استعمال اور شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے الزامات پر مزید 3 اہلکاروں کو بھی ملازمت سے برطرف کیا تھا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے سب انسپکٹر محمد عظیم، کانسٹیبل محمد بلال اور کانسٹیبل سعد امتیاز کے برطرفی کے احکامات جاری کیے۔

Related Posts