سونےکے خریداروں کو بڑا جھٹکا! فی تولہ 4 لاکھ 37 ہزار تجاوز، چاندی بھی مہنگی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی قدر میں بھی اضافے کا رجحان جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 5 اکتوبر 2026 کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ بازار میں 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 1029 روپے اضافے سے 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے جبکہ 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 943 روپے اضافے سے 3 لاکھ 43 ہزار 868 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 66 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 588 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط چاندی کی قیمت 57 روپے بڑھ کر 5 ہزار 648 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 12 ڈالر اضافے کے بعد 4150 ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 0.66 ڈالر اضافے کے بعد 61.10 ڈالر ہوگئی۔

Related Posts