ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، پیرصدرالدین شاہ راشدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، پیرصدرالدین شاہ راشدی
ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، پیرصدرالدین شاہ راشدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:جی ڈی اے نے وفاقی حکومت کی حمایت جاری رکھنے اوروزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی،اس موقع پر پیرصدرالدین شاہ راشدی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے حوالے سے ہمیں کوئی خدشات نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پانچ برس اپنی مدت مکمل کرے،انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم ہونے کے باوجود سندھ میں کام نہیں ہورہے۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہاکہ جب بھی کنگری ہاؤس آتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اتحادیوں کو منانے کی کوشش تیز ہوگئیں، پیر صاحب پگارا ہمارے بڑے ہیں ان سے رہنمائی لینے آتے ہیں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر، وفاقی وزیربرائے نجکاری محمد میاں سومرو، رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر کے ہمراہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ملاقات کی اور ظہرانے میں شرکت کی۔

گورنرسندھ نے پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی والدہ کی خیریت بھی دریافت کی،ملاقات میں پیرصاحب پگارا کو وزیراعظم کی جانب سے اتوارکواتحادی جماعتوں کے رہنماں کے اعزازمیں دیے جانے والے عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی گئی جی ڈی اے دعوت قبول کرلی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ میں یہاں کسی کو منانے کے لئے نہیں آیا کیوں کہ یہ گھر کبھی روٹھا ہی نہیں تو مناؤں گا کسے؟ کنگری ہاؤس میرا اپنا ہے یہاں مجھے بے حد پیار، محبت اور شفقت ملتی ہے،پیر صاحب میرے بڑے ہیں،انہوں نے ہمیشہ مجھے پیار دیا اور اگر پیر صاحب ڈانٹ بھی دیں تو بھی مجھے ان سے کوئی گلہ نہیں ہوگا پیر صاحب نے ہمیشہ محبت سے میری رہنمائی فرمائی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ پیر صاحب سے سندھ کے معاملات پر رہنمائی حاصل کروں، ان کے تجربے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ان سے مشاورت سے صوبہ کے کئی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے،پیرصاحب سے ملاقات میں وفاق کے تحت صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت اور مستقبل کے دیگر امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے لئے مزید مشاورت کے لئے یہاں آئے ہیں چونکہ اسد عمر کا تعلق بھی اسی صوبہ سے ہے اس لئے اسد عمربھی پیر صاحب سے صوبہ کی ترقی کے ضمن میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے آئے ہیں۔

Related Posts