وزیرِ تعلیم سندھ کا چیلنج قبول، نیب نے سعید غنی کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WeStandWithSaeedGhani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیرِ تعلیم سندھ کا چیلنج قبول کرتے ہوئے سعید غنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرنیب تحقیقات کے متعلق اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ 2 جولائی کے روز قومی احتساب بیورو نے یہ انکشاف بھی کردیا کہ میرے خلاف بھی کراچی میں تحقیقات جاری ہیں۔ کیا بات ہے!

ٹوئٹر پیغام میں نیب کی پریس ریلیز شیئر کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ میں توہینِ نیب کا مرتکب ہوا ہوں۔ چیئرمین نیب کی شان میں گستاخی اور پی ٹی آئی کی کرپشن پر بات کی ہے، کچھ تو سبق سکھائیں گے۔ 

وزیرِ تعلیم سندھ کے شیئر کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیب سعید غنی کے نیب پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وضاحت کرتی ہے کہ نیب کراچی میں سعید غنی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
نیب نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی کو نیب نے وضاحت کی کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بعد نیب کراچی میں شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد انکوائری جاری ہے ، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
شیئر کیے گئے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سعید غنی نے بیان دیا کہ نیب نے اینٹی کرپشن سندھ سے حلیم عادل شیخ کا کیس نیب کراچی منتقل کردیا جو کہ سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹی کرپشن سندھ نے 16 جولائی 2020 کو حلیم عادل شیخ کا کیس سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ کو منتقل کیا تھا جو کہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔ نیب نے سعید غنی کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آگے چل کر نوٹیفکیشن میں نیب کی کی شاندار کارکردگی بیان کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوانی سے پاک پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے نیب کو کھلا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر زمین پر قبضوں کے الزامات درست ہیں، چیئرمین نیب کہہ دیں کہ پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار نہیں کریں گے۔

گزشتہ روز وزیرِ تعلیم سندھ نے نیب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر مروڑ چیئرمین نیب کو اُٹھ رہے ہیں، آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں، منتظر ہوں نیب مجھے بلائے۔

مزید پڑھیں: قانون کا غلط استعمال سب سے زیادہ چیئرمین نیب کر رہے ہیں، سعید غنی

Related Posts