پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے (6 ہزار 200 ارب روپے( کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد جون 2026 کے اختتام پر قرضوں کا مجموعی حجم بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے ہو گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 کے اختتام پر پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضے 84.8 ٹریلین روپے تھے تاہم اگلے ایک سال کے دوران ان میں نمایاں اضافہ ہوا اور جون 2026 تک یہ حجم 90.98 ٹریلین روپے تک جا پہنچا۔
وزارت خزانہ کے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے تیار کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت اور حکومت کی ضمانت یافتہ مجموعی واجبات میں اضافے کے باعث سرکاری قرضوں کا حجم مزید بڑھ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری قرضوں میں نمایاں اضافے کے باوجود مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلے میں قرضوں کا تناسب کم ہو کر 72 فیصد رہ گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران قرضوں کے مجموعی حجم میں ہونے والا اضافہ ملکی مالیاتی صورتحال اور قرضوں کے انتظام سے متعلق اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








