ہمیں اپنے ارد گرود موجود کمزور طبقات کا خیال رکھنا چاہیے، صبا قمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saba Qamar's advice to publicly embarrass those who harass women

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کو فرصت کے بے پناہ لمحات میسر آئے ہیں اور یقینا اس میں اپنی زندگی کا احاطہ کیا ہوگا۔

اگر موجودہ حالات کی وجہ سے بھی کسی کی زندگی میں تبدیلی نہیں آ سکتی تو اس سے بڑھ کر انسان کی آزمائش نہیں ہو سکتی۔ صبا قمر  کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کم از کم میں نے اپنی زندگی کا گہرائی سے احاطہ کیا ہے جسے ہم احتساب بھی کہہ سکتے ہیں، اس کے باعث میں اپنی زندگی میں واضح تبدیلی محسوس کررہی ہوں۔

میں تو یہی کہوں گی کہ انسان کو ہر لمحے اپنااحتساب کرنا چاہیے اور اپنی اصلاح بھی کرنی چاہیے۔ صبا قمر نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا کی جائے کہ ہمیں اس مشکل وقت سے نجات مل جائے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے ارد گرود موجود کمزور طبقات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ اس کے ذریعے ہی خدا کی ذات کی خوشنودی حاصل ہو سکتی ہے۔

Related Posts