جڑانوالہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر شہرمیں کئی گرجا گھرجلائے جانے کے بعد شہری بین المذاہب ہم آہنگی کی نئی مثال قائم کرنے لگے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پادری میجر معشوق مسیح نے اس حوالے سے تفصیلات بتائے ہیں کہ گرجا گھرجلائے جانے کے بعد انہیں مسلمان برادری کی جانب سے ان کی مسجد میں عبادت کی پیشکش کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ اہلحدیث کی مقامی مسجد کا وفد دو مرتبہ ہمارے پاس آیا اور ہمیں کہا ہےآپ ہماری مسجد میں عبادت کر لیں۔ صبح 9 بجے آپ کیلئے مسجد کھول دی جائے گی اور جس طرح آپ چرچ میں عبادت کرتے ہیں اسی طرح مسجد میں بھی کرلیجئے گا۔
پادری کے مطابق انہوں نے یہ پیشکش کرنے والے وفد سے جواباً کہ آپ ایک بار پھر بڑوں سے بھی صلاح مشورہ کرلیں کہیں ایسا نہ ہو کہ جیسے ہمارے چرچ پہ حملہ ہوا ہے، ویسے ہی کہیں آپ کی مسجد پہ بھی حملہ نہ ہوجائے۔
معشوق مسیح کے مطابق وہ وفد ان کے پاس دوبارہ آیا اور کہا کہ وہ ہر خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں۔