عثمان خالد بٹ بھی بجلی کے غیر معمولی بلوں سے پریشان ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عثمان خان خالد بٹ بھی بجلی کے غیر معمولی بلوں سے پریشان ہوگئے
عثمان خان خالد بٹ بھی بجلی کے غیر معمولی بلوں سے پریشان ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار عثمان خالد بٹ بھی ملک میں دن بہ دن بڑھتی مہنگائی اور غیر معمولی بجلی کے بلوں سے پریشان ہوگئے۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان خان خالد بٹ نے ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بجلی کا بھاری بھر کم بل موصول ہونے کی شکایت کی۔

انہوں نے اپنے ماہِ ستمبر کے بل کا موازنہ گزشتہ برس کے ستمبر سے بھی کیا اور بتایا کہ ‘گزشتہ سال اس ماہ کا بل اس مرتبہ سے 40 فیصد کم تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف مذہبی اسکالر مفتی مینک سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے

دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔ نیپرا اس درخواست کی 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

Related Posts