امریکی صدر طیارے کی سیڑھیوں سے ایک بار پھر گرتے گرتے بچ گئے، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی صدر جو بائیڈن اور ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر ٹھوکروں کا سلسلہ طویل ہوتا جا رہا ہے۔

امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ماضی میں کئی بار ٹھوکریں کھانے اور توازن کھو دینے کے بعد گر گئے یا گرنے سے بال بال بچے ہیں۔

ایک بار پھر ، صدر جو بائیڈن الاباما جانے کے لیے جہاز پر سوار ہوتے ہوئے لڑکھڑا گئے، جہاں پاپارازی کیمروں نے اس لمحے کو قید کر لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بائیڈن نے اتوار کو ہوائی جہاز کی سیڑھی سے ٹھوکر کھائی تو وہ نیچے جھکے۔ تاہم انہوں نے فورا سیڑھی کے ساتھ لگی ریلنگ کو تھام لیا اور توازن بحال ہونے کے بعد وہ آگے بڑھ گئے۔

اس سے قبل بھی کئی بار انہیں ایسے تجربات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

80 سالہ بائیڈن گذشتہ ماہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں اپنے طیارے ایئرفورس ون کی بورڈنگ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے تھے۔ تاہم نیچے گرنے سے پہلے انہوں نے خود کو سنبھال لیا۔

دو سال قبل امریکی صدر جوبائیڈن عہدہ سنبھالنے کے بعد دوسرے ہی مہینے ایئرفورس ون کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے تھے، جبکہ جون 2021 میں امریکی صدر بائی سائیکل سے گر پڑے تھے۔

Related Posts