نیٹو افواج کی بحفاظت واپسی کیلئے امریکی لڑاکا طیاروں کی افغانستان آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹو افواج کی بحفاظت واپسی کیلئے امریکی لڑاکا طیاروں کی افغانستان آمد
نیٹو افواج کی بحفاظت واپسی کیلئے امریکی لڑاکا طیاروں کی افغانستان آمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کی بحفاظت اپنے ملکوں کو واپسی کے لیے بمبار اور لڑاکا طیاروں کو افغانستان بھیج دیا ہے۔

پینٹاگون کے جوائنٹ چیف چیئرمین مارک ملی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے نکلنے والی افواج کے تحفظ کے لیے 6 ”بی – 52 بمبار طیارے“ اور 12 ”ایف-18“ جنگی طیاروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔جو فوجیو کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مارک ملی نے کہا کہ بمبار اور لڑاکا طیاروں کی یہ کھیپ صدر جوبائیڈن کے حکم کے تحت 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کے دوران فوج اور غیر ملکی کنٹریکٹرز کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

امریکا کی جانب سے طیارے ایسے وقت میں بھیجے گئے ہیں جب طالبان نے متنبہ کیا تھا کہ امریکا کی جانب سے یکم مئی کے بجائے فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں 11 ستمبر تک کی توسیع کے بعد اب وہ بھی معاہدے کی غیرملکی فوجیوں کو نشانہ نہ بنانے کی شق کے پابند نہیں رہے۔

پینٹاگون کے جوائنٹ چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوج کسی دوسرے ملک میں بھی افغان فورسز کی تربیت کر سکتی ہے جب کہ افغان فضائیہ کے لیے اضافی مدد پر غور کیا جا رہا ہے۔

Related Posts