امریکا نے عمران پر حملے کی مذمت کردی، تمام فریقین سے پرامن رہنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا نے عمران پر حملے کی مذمت کردی، تمام فریقین سے پرامن رہنے کا مطالبہ
امریکا نے عمران پر حملے کی مذمت کردی، تمام فریقین سے پرامن رہنے کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرحملے کی سختی سے مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انٹونی بلنکن نے عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا سیاسی جماعت پرفائرنگ کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگرتمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے واقعے میں جاں بحق شخص کے اہلخانہ سے بھی اظہارافسوس کیا۔

انہوں نے پیغام دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنا چاہیے، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تشدد، ہراساں کرنے اور ڈرانے سے بازرہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا ایک جمہوری اور پرامن پاکستان کے لیے پرعزم ہے اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لانگ مارچ پر فائرنگ، فیصل واوڈا کا بیان بھی سامنے آگیا

قبل ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں کیونکہ سیاست، جمہوریت یا ہمارے معاشرے میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

Related Posts