لانگ مارچ پر فائرنگ، فیصل واوڈا کا بیان بھی سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانگ مارچ پر فائرنگ، فیصل واوڈا کا بیان بھی سامنے آگیا
لانگ مارچ پر فائرنگ، فیصل واوڈا کا بیان بھی سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔

فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ انہوں نے عمران خان صاحب کو نئی زندگی دی، سازشیوں کا منہ کالا ہوا، میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں ‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اورکئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:لانگ مارچ کے کنٹینر پر تین اطراف سے حملہ کیا گیا، پولیس ذرائع

پی ٹی آئی رہنماء فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں، لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں۔

Related Posts