دُنیا کو جوہری تباہی کا شکار کرنے کیلئے ایک غلط فہمی کافی ہے۔اقوامِ متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو یارک: اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دُنیا کو جوہری تباہی کا شکار کرنے کیلئے ایک غلط فہمی کافی ہے جبکہ سرد جنگ کے بعد پہلی بار عالمی برادری جوہری ہتھیاروں کے اتنے بڑے خطرے کا سامنا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے متعلق کانفرنس (این پی ٹی) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ اور یوکرین روس جنگ کے باعث حالات مزید بگڑ جانے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چھٹیاں منا کر واپس آنے والی خاتون کے سوٹ کیس سے 18 بچھو نکلے

خطاب کے دوران اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ انسانیت کو ایک غلط فہمی اور ایک غلط تخمینہ جوہری تباہی کا شکار کرسکتا ہے تاہم عالمی برادری اب تک بہت زیادہ خوش قسمت ثابت ہوئی ہے۔ نہ تو قسمت کوئی حکمتِ عملی ہے اور نہ ہی اسے ڈھال بنایا جاسکتا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کہا کہ عالمِ انسانیت کو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونے کیلئے واضح راستہ اختیار کرنا ہوگا جبکہ دنیا بھر میں 13 ہزار کے قریب جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ عالمی برادری میں تقسیم کے خطرات میں بھی اضافہ جاری ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق کانفرنس کے شرکاء کو اپنے خط میں کہنا تھا کہ ایٹمی جنگ میں کامیابی کسی کی نہیں ہوتی، نہ ہی ایسی جنگ کبھی شروع کرنی چاہئے جبکہ روس دنیا بھر کے تمام ممالک کی مکمل اور غیر منقسم سکیورٹی کیلئے پر عزم ہے۔ 

Related Posts