اسٹیل ملز کے مزدوروں کی بیروزگاری برداشت نہیں کریں گے، سردار عبد الرحیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیل ملز کے مزدوروں کی بیروزگاری برداشت نہیں کریں گے، سردار عبد الرحیم
اسٹیل ملز کے مزدوروں کی بیروزگاری برداشت نہیں کریں گے، سردار عبد الرحیم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ترجمان سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز سے ہزاروں مزدوروں کو برطرف کرنے کی منصوبہ بندی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے۔

جی ڈی اے پاکستان میں کسی بھی مزدور کو بیروزگار دیکھنا نہیں چاہتی، انہوں نے یہ بات فنکشنل لیگ لیبر یونین اسٹیل ملز کے رہنماؤں عبدالحق چنہ اور عبدالخالق سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

سردار عبدالر حیم نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز سے محنت کشوں کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز ایک قومی اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کی اہمیت کو کم نہیں کیا جاسکتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ اسٹیل مل کی پیداوارکو بحال کی جائے۔

Related Posts