سعودی رضا کار پروگرام کے تحت حرم شریف میں معتمرین اور زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
“رضاکار” پروگرام کے اندر سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کی ایجنسی مطاف کے صحن میں معتمرین کو سورج کی شعاعوں سے بچانے کے لیے چھتری فراہم کرنے کی انسانی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مسجد نبوی میں نصب دیو ہیکل چھتریاں کیسے کام کرتی ہیں، دیکھئے دلچسپ ویڈیو
رضاکارانہ امور کے معاون انڈر سیکریٹری عادل بن رجا اللہ الجھنی نے وضاحت کی کہ یہ پروگرام لائسنسنگ اور چارٹر ڈپارٹمنٹ کے انڈر سیکریٹری فارس بن ابراہیم الحارثی کی موجودگی میں ’’ حصول سے وصول تک‘‘ کے نعرہ کے تحت کام کر رہا ہے۔
سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کی ایجنسی کے انڈر سیکرٹری پروفیسر خالد بن فہد الشلوی نے ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے کوششوں کو تیز کرنے اور تمام ذرائع اور ضروریات کی فراہمی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’اپنے معتمرین کی خدمت کرنا ہمارے رضا کاروں کے لیے اعزاز کی بات ہے‘