راجستھان میں ترنگا نذرِ آتش، پولیس نے دو نوجوان دھر لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں بھارت کا قومی پرچم (ترنگا) جلانے کے الزام میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی شناخت کرکے کارروائی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گمان پورہ کے سینٹر اسکوائر مال میں پیش آیا، جہاں دو نوجوان مبینہ طور پر نصب قومی پرچم کے قریب گئے اور لائٹر سے اسے آگ لگا دی۔

گمان پورہ تھانے کے افسر ایس کے سنگھ نے بتایا کہ تاجروں کی شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے مال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا، جس میں مبینہ واقعہ ریکارڈ تھا۔ فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے نشانت سنگھ نروکا اور شبھم چاولہ کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts