سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق ،ایک زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ ،کے ڈی اے کا 1ملازم جاں بحق 2زخمی
سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ ،کے ڈی اے کا 1ملازم جاں بحق 2زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی ، سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ ، کے ڈی اے کے 2ملازمین جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ گلستان جوہر وسیم عثمانی جاں بحق جبکہ ملازم عبد الحفیظ واقع میں زخمی ہے ، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مرنے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے ، ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts