کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سرگرم عالمی ادارہ صحت کے 2ملازمین کورونا کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Number of people infected with COVID-19 globally exceeds 179,000: WHO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جینوا : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ہیڈ کوارٹر کے دو ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سوئس شہر جنیوا میں قائم عالمی ادارہ صحت پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس وبائی مرض کی روک تھام کے حوالے سے سرگرم ہے۔

ترجمان ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ ہمارے عملے کے دو ارکان میں ناول کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ان  کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے وائرس کی تشخیص کے بعد دونوں افراد اپنے گھر چلے گئے ہیںاور وہ خود سے الگ تھلگ ہیں۔

ترجمان عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دفتر میں دیگرساتھیوں کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور ہم ان لوگوں کے بارے میں مزید معلومات کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں:انسانوں کو آئسولیشن وارڈ کے لیے تخلیق نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی

ڈبلیو ایچ او نے وبائی امراض کے حوالے سے  ہونے والی پیشرفت کے بارے میں مختصر بیان کرنے کے لئے صرف ورچوئل پریس کانفرنسیں کرنا شروع کی ہیں اور صحافیوں کو ذاتی طور پر شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

Related Posts