گزری میں زمین کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں، 2 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : گزری خیابان مومن میں قبرستان کے قریب بنگلے پر گولیاں چل گئیں،فائرنگ کے بعد دوملزمان پکڑے گئے۔

کراچی کے پوش علاقےخیابان مومن میں دو گروپوں میں پراپرٹی کے تنازعہ پرجھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ایک پارٹی آج زبردستی بنگلے پر قبضہ کرنا چاہتی تھی تاہم بنگلے پر موجود سیکورٹی گارڈز اور قبضہ کرنے والے عناصر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔

گولیاں بنگلے کی دیواروں پر بھی لگیں لیکن فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔علاقے میں  فائرنگ سے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں حادثات، 3 افرادلقمہ اجل، فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، 3 زخمی

ایم ایم نیوز نے موقف جاننے کے لئے ایس پی کلفٹن توحید میمن سے رابطہ کیا تو ان کاکہنا تھا کہ گزری کے علاقے خیابان مومن میں 2 گروہ کے درمیان پراپرٹی کو معاملے پر یہ واقعہ پیش آیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے فرار ہوتے ملزمان کو حراست میں لے لیاہے، ملزمان کے قبضے سے2 بڑے جدید ہتھیار اور کار برآمدہوئے ہیں،اگر مدعی نے مقدمے کی درخواست دی تو واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا ورنہ سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Related Posts