کراچی میں حادثات، 3 افرادلقمہ اجل، فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، 3 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے 3 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونیوالے 30 سالہ شخص کی شناخت اکبر ولد عمر کے نام سے ہوئی ، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جان سے گئی،45سالہ خاتون کی شناخت خالدہ زوجہ منظور عمرکے نام سے ہوئی، لاش کوچھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیاجارہا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق لانڈھی 6نمبر موبائل مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہواجس کی شناخت نہیں ہوسکی،لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ڈہرکی ٹرین حادثہ، انکوائری رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں

سرجانی سیکٹر 7-Dکے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت کریم نواز ولد سکو کے نام سے ہوئی، لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیرشاہ عالمگیرروڈ کے قریب فائرنگ سے ایک بچی شدید زخمی ہوئی، 6 سالہ نادیہ دختر ناصر کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ قیوم آباد چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہواجسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت حق نواز ولد مراد علی کے نام سے ہوئی ۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر 3کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان ہوا،14سالہ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت ماجد ولد عالم کے نام سے ہوئی،زخمی کوعباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts