ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم پر انسٹاگرام کا فیچر بھی متعارف کروائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم پر انسٹاگرام کا فیچر بھی متعارف کروائے گا
ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم پر انسٹاگرام کا فیچر بھی متعارف کروائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں مقبول ترین مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر دیگر ایپلی کیشن کی طرح اپنے صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر لانے پر کام کررہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میسیجنگ کے طور پر استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ اور انسٹاگرام میں صارفین کیلئے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کا فیچر دیا گیا ہے۔

جس کی بدولت ان ایپس کے استعمال کنندگان اپنے پیغامات کو اسٹیٹس پر شیئر کرکے اپنے دوستوں اور عزیزواقارب کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر بھی اپنے استعمال کنندگان کے لیے اس سے ملتے جلتے فیچرکی ڈیولپمنٹ پرکام کررہا ہے۔

ٹوئٹرکمپنی کی اندورنی خبریں لیک کرنے والی تجزیہ کارجین منچین وونگ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹرٹوئٹ کمپوزر موڈ میں ’ سیٹ اے اسٹیٹس‘ میں کوڈ نام ’ وائب‘ کے نام سے اسٹیٹس کا فیچرپیش کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہےجوکہ کافی حد تک انسٹا گرام تھریڈ ایپس کے اسٹیٹس سے مماثل ہے۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے جین کا کہنا ہے کہ ٹوئٹرکا یہ فیچر فیس بک کے فیچر’ فلینگز‘ سے کافی مماثل ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ کی تاریخ کے سب سے بڑے زلزلے کے جھٹکے، سرخ سیارہ لرز کر رہ گیا

جین کے مطابق ممکنہ طورپراس فیچرکے تحت ہراسٹیٹس کو ٹوئٹ کے حساب سے شیئر کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

بعدازاں ٹوئٹرانتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس فیچر کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں اوراسکرین شاٹ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts