Friday, March 29, 2024

مریخ کی تاریخ کے سب سے بڑے زلزلے کے جھٹکے، سرخ سیارہ لرز کر رہ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے خلائی جہاز انسائٹ لینڈر کے سیسمو میٹر نے مریخ کی تاریخ کے 2 سب سے بڑے زلزلوں کے جھٹکے ریکارڈ کیے ہیں جن سے سرخ سیارہ لرز کر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسائٹ لینڈر کے سیسمو میٹر نے آج تک کے اپنے دو سب سے طاقتور زلزلے کے جھٹکوں کو ریکارڈ کیا جن میں سے ایک کی شدت 4.2 جبکہ دوسرے کی 4.1 تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں زلزلے مریخ پر زلزلوں کی پہلی دستاویزی صورت قرار دئیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

زوم نے آن لائن میٹنگ کیلئے زبردست فیچر متعارف کرادیا

اس سے قبل بھی ناسا نے مریخ پر زلزلے کے جھٹکوں کو ریکارڈ کیا تھا تاہم موجودہ زلزلے کے جھٹکے پہلے سب سے بڑے ریکارڈ شدہ واقعے سے پانچ گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ 22 اپریل کو ناسا کے محققین نے زلزلے کے 2 جھٹکوں کو انسائیڈ مارس کویک سروس (ایم کیو ایس) میں رپورٹ کیا۔

قبل ازیں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجے گئے خلائی جہاز انسائیٹ لینڈر نے پہلی بار مریخ پر زلزلے کے جھٹکے اپریل 2019میں ریکارڈ کیے تھے۔ خلائی گاڑی کے سینسرز نے زلزلے کے ہلکے جھٹکوں کو چھ اپریل کو ریکارڈ کیا تھا جو مریخ کے مشن کا 128واں مریخی روز تھا۔

آج سے 2 سال قبل اپریل 2019 میں مریخ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ ایسا زلزلہ زمین اور چاند کے علاوہ بھی کسی اور سیارے پر ریکارڈ کیا گیا ہو۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ مارس کوئیک یعنی مریخی زلزلہ سرخ سیارے پر موجود کسی دراڑ میں حرکت یا شہابِ ثاقب سے ٹکراؤ کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔