ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا
ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے آج سے اپنے ملازمین کو فارغ کر نے کا اعلان کردیا، کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے اس سلسلے میں اپنے تمام ملازمین کو ای میل کی گئی ہے، وہ ملازمین جو برطرفی سے متاثر نہیں ہوں گے، انہیں خط کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، ٹوئٹر کے 7 ہزار 500 ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیے جائیں گے۔

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 7 دنوں بعد کمپنی ملازمین کو ایک میل کرکے اپنے حکم سے آگاہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ملازمین کو جاری کی گئی میل میں لکھا گیا ہے کہ ہم ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جس کیلئے اپنے افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزرنا ہوگا۔

میل میں لکھا گیا ہے کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے متعدد افراد متاثر ہوں گے جنہوں نے ٹوئٹر کے لیے قابل قدر تعاون کیا ہے لیکن کمپنی کی کامیابی کو آگے بڑھانے کیلئے یہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر اب ویڈیوز دیکھنے کے بھی پیسے لینے کا سوچ رہا ہے، رپورٹ

ہر ملازم کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر سسٹمز اور کسٹمر ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے دفاتر عارضی طور پر بند کیے جارہے ہیں، اس دوران سب ملازمین کی رسائی معطل کردی جائے گی۔ اگر آپ دفتر میں ہیں یا دفتر جارہے ہیں تو براہ کرم گھر واپس جائیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے گزرنا ایک ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ تجربہ ہے، چاہے آپ متاثر ہوں یا نہ ہوں۔

ٹوئٹر کی ان پالیسیوں پر عمل پیرا رہنے کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ کو سوشل میڈیا، پریس یا کسی اور جگہ کمپنی کی خفیہ معلومات پر بات کرنے سے منع کرتی ہیں۔

Related Posts