ٹوئٹر اب ویڈیوز دیکھنے کے بھی پیسے لینے کا سوچ رہا ہے، رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر اب ویڈیوز دیکھنے کے بھی پیسے لینے کا سوچ رہا ہے، رپورٹ
ٹوئٹر اب ویڈیوز دیکھنے کے بھی پیسے لینے کا سوچ رہا ہے، رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اب سوشل میڈیا سائٹ پر ویڈیوز دیکھنے کے بھی پیسے لینے کا سوچ رہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ذریعہ سے حاصل کردہ ایک اندرونی ای میل دیکھی ہے جس کے مطابق ٹوئٹر ایک خصوصیت پر کام کررہا ہے تاکہ لوگوں کو سائٹ پر ویڈیوز پوسٹ کرنے کی اجازت دی جائے اور پھر صارفین سے ان کو دیکھنے کے لیے چارج کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس نئی خصوصیت کو لانچ کرنے کیلئے صرف ایک سے دو ہفتے کے ہدف کے ساتھ جلد از جلد شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جسے Paywalled Video کہا جاتا ہے۔

لیکن ٹیم کی ای میل کے مطابق خطرے کی زیادہ نشاندہی کی گئی ہے، جسے ٹوئٹر کی ’پروڈکٹ ٹرسٹ‘ ٹیم کے ایک ملازم نے بھیجا تھا۔ ای میل میں ’کاپی رائٹ شدہ مواد، تخلیق کار/صارف کے اعتماد کے مسائل، اور قانونی تعمیل سے متعلق خطرات‘ کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ خصوصیت آگے بڑھنے سے پہلے ان مسائل کے بارے میں ایک مختصر اندرونی جائزہ سے گزرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر پر بلیو ٹک چاہیئے تو ماہانہ آٹھ ڈالر دینے ہونگے، ایلون مسک

بعدازاں اس حوالے سے ابھی تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے کہ اس خصوصیت پر کام پہلے سے چل رہا تھا یا ایلون مسک کے عہدے سنبھالنے کے بعد اس پر کام شروع ہوا اور ٹوئٹر نے بھی اس حوالے سے وضاحت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

قبل ازیں ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر کے مالک اور سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے احکامات میں سے ایک یہ جاری کیا ہے کہ ’بلیو ٹک‘ ماہانہ آٹھ ڈالر فیس کے تحت ہر کسی کی دسترس میں ہوگا۔

اپنے اکاؤنٹ پر اس حوالے سے کی گئی ٹوئٹ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان پیسوں سے اچھا تخلیقی مواد بنانے والے ٹوئٹر صارفین کو ادائیگی بھی ممکن ہو سکے گی۔

Related Posts