پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ 100میٹر سے بھی کم رہ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب: متعدد شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، حدِ نگاہ 100میٹر سے بھی کم
پنجاب: متعدد شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، حدِ نگاہ 100میٹر سے بھی کم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے متعدد شہروں میں آج دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان میں بھی شدید سردی اور دھند ہے۔

فضا میں دھند کے باعث زیادہ تر مقامات پر حدِ نگاہ 100 میٹر سے بھی کم ہے۔ قومی شاہراہ پر اوکاڑہ، ساہیوال اور چیچہ وطنی سمیت دیگر شہروں میں بھی کہر اور دھند کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹریفک کے لیے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ موٹر وے کو بند کردیا گیا ہے جبکہ پنجاب کی ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنا چاہئے جبکہ  گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال ضروری ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں موسمِ سرما کے دوران کہر اور دھند کے باعث آج قومی ائیرلائن پروازوں کا نظام الاوقات تبدیل کردیا گیا ہے، پی آئی اے فلائٹس کی روانگی تاخیر سے ہوگی۔

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) حکام نے مسافروں کو  ائیر لائن کے کال سینٹر سے اپنی اپنی پروازوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خراب موسم کے باعث کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کی پروازوں میں دو گھنٹے تک تاخیر کی گئی ہے۔ ائیرلائن کال سینٹر سے فلائٹ نمبر اور درست وقت معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ائیر لائن پروازوں کی روانگی تاخیر سے ہوگی

Related Posts