کراچی کے رہائشی 3 پاکستانی شہید! 5 ماہ بعد صومالی قزاقوں کی قید سے افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ پنٹ لینڈ پولیس)

پنٹ لینڈ میری ٹائم پولیس فورس نے صومالیہ کے ساحل کے قریب بحری قزاقوں کے قبضے سے آئل ٹینکر ایم ٹی آنر 25 کو بازیاب کروا لیا تاہم کارروائی کے دوران پانچ مغویوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انصار برنی ٹرسٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ دیگر دو افراد کا تعلق میانمار اور بھارت سے بتایا گیاہے تاہم پاکستان کے دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی آزادانہ تصدیق نہ ہونے کی بات کہی ہے اور واقعے کی معلومات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹینکر پر 17 افراد سوار تھے جن میں 10 پاکستانی شہری شامل تھے۔ کارروائی کے دوران بعض افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

ایم ٹی آنر 25 کو رواں برس 21 اپریل کو صومالیہ کے پنٹ لینڈ کے قریب قزاقوں نے قبضے میں لیا تھا اور مغویوں کے اہل خانہ کئی ماہ سے ان کی رہائی کے منتظر تھے۔

Related Posts