یکم اکتوبر کو کراچی میں 10 گھنٹہ بجلی رہے گی بند! آپ کا علاقہ بھی شامل؟ فہرست دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

 کے الیکٹرک نے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے باعث یکم اکتوبر 2026 کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی مقررہ اوقات میں معطل رہے گی۔ بجلی کی بندش کا دورانیہ مختلف علاقوں میں مختلف ہوگا جبکہ بعض فیڈرز پر بجلی کی فراہمی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک متاثر ہونے کا امکان ہے۔

شیڈول کے مطابق کلیٹن کوارٹرز میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے، باغ ملیر میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے، جبکہ گلشنِ غزالی اور مون لائٹ میں صبح ساڑھے 9 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اسی طرح آرمی ہاؤسنگ ملیر، ال نجیب، لال مسجد اور ایس ڈی ہاؤسز کے فیڈرز پر صبح 10:30 بجے سے شام 6 بجے تک مینٹیننس شٹ ڈاؤن رہے گا۔

شیڈول کے مطابق حادی مارکیٹ، ڈائمنڈ سٹی، ڈوسا وول، گرین پارک سٹی، کویت قونصلیٹ، رائل سٹی اور کوئٹہ ٹاؤن آر ایم یو سمیت متعدد علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی مقررہ اوقات کے دوران متاثر ہوگی۔

صائمہ ٹاور-1 کے فیڈر پر بجلی کی بندش صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک جبکہ محمد علی پارک میں صبح 9:01 بجے سے شام 5:54 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے شیڈول کے مطابق پاور سیل اور ویلز ایریا میں بجلی کی بندش صبح 8:59 بجے سے شام 5:29 بجے تک ہوگی جبکہ مرچنٹ کنسٹرکشن میں صبح 9:59 بجے سے شام 5:59 بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔

کے الیکٹرک نے مذکورہ بندش کو مینٹیننس شٹ ڈاؤن قرار دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

Related Posts