چانس ملنے کے باوجود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام! بابر اعظم پھر تنقید کی زد میں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: جیو سپر)

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کی خستہ حال فارم کا سلسلہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی جاری ہے اور وہ طویل عرصے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کے باوجود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔

پریذیڈینٹ ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم ایک بار پھر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ فاسٹ بولر ارشد اقبال کی شارٹ پچ گیند پر پُل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں لیگ سائیڈ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اننگز کے دوران جب وہ صرف 12 رنز پر کھیل رہے تھے تو فیلڈرز کی جانب سے ان کا ایک آسان کیچ بھی ڈراپ کیا گیا تھا تاہم وہ اس زندگی کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پریذیڈینٹ ٹرافی کی پہلی دو اننگز میں بھی وہ ناکام رہے تھے جس کے بعد سات سال طویل عرصے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی پر ان کی مجموعی تینوں اننگز کے رنز صرف 37 تک محدود ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے اس سے قبل آخری بار دسمبر 2019 میں فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی تھی جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا تھا اور قائدِ اعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردرن کی ٹیم کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Related Posts