وفاقی دارالحکومت کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں درج مقدمے میں سخت اقدام اٹھاتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر اہم رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کر دیئے ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت بارہا ہدایات کے باوجود پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی حکام کو جلد از جلد چالان جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔
عدالت نے کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ جنید اکبر اور دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ 9 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ان رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








