محمد رضوان کیلئے مسئلہ کھڑا کر دیا! این سی سی آئی اے کا قانونی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے انہیں ایک بار پھر انکوائری کے سلسلے میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے محمد رضوان کو اس معاملے میں دوسرا باضابطہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹس میں قومی کرکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے لازمی طور پر این سی سی آئی اے کے لاہور آفس میں پیش ہوں۔

نوٹس کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ اور وقت پر پیشی کو یقینی نہ بنایا گیا تو یہ تصور کیا جائے گا کہ متعلقہ شخص کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے کیلئے کوئی موقف یا وضاحت موجود نہیں ہے۔

ادارے کی جانب سے یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Related Posts