پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے جہاں ایک تولہ سونا 4 ہزار 300مہنگا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 4 ہزار 300روپے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا۔

نرخ نامے کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 ہزار 379 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 47 ہزار 91 روپے ہوگئی۔
مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 578 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے بڑھ کر 5 ہزار 639 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 191 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت میں 20 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 61 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








