لاہور میں پتنگوں کا میلہ سجنے کو تیار! وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 10 روزہ بسنت کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے تاریخی شہرِ لاہور میں پتنگ بازی کے شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں حکومتِ پنجاب نے آنے والے سال 2027 میں پورے 10 دن تک بسنت منانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کے آغاز پر لاہوریوں کو بسنت کا شاندار تحفہ دینے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ شیڈول کے مطابق لاہور میں یہ رنگا رنگ تہوار 29 جنوری سے 7 فروری تک منایا جائے گا۔

حکومتی ہدایات کے مطابق اس 10 روزہ جشن کے دوران 5 فروری کو یومِ یکجہتیِ کشمیر (کشمیر ڈے) بھرپور عقیدت اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا جس کے باعث 5 فروری کو بسنت کی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور تہوار کا سلسلہ اس کے بعد دوبارہ شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں 25 سال کے طویل تعطل کے بعد لاہور میں 6 سے 8 فروری تک محدود ایام کے لیے بسنت کا تہوار منایا گیا تھا جسے عوام کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔ اب حکومت کی جانب سے اس دورانیے کو بڑھا کر 10 دن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Posts