طلبہ کو چرس فروخت کرتے تھے اور پھر ! 11 منشیات فروش اے این ایف کے شکنجے میں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف میں 7 کارروائیاں کیں جس کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق نوجوان نسل اور بالخصوص یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے جی ٹی روڈ راولپنڈی پر ایک جامع کارروائی کی گئی جہاں تعلیمی ادارے کے قریب موجود ملزم کو 1.4 کلوگرام چرس سمیت دبوچ لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے ہوشربا انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ طلبا کو باقاعدگی سے منشیات فروخت کیا کرتا تھا۔

ائیرپورٹس پر اسمگلنگ کی کوششیں ناکام

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ٹیموں نے فضائی راستوں سے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوششیں بھی ناکام بنائیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ریاض جانے والے ایک مسافر کی واسکٹ میں انتہائی مہارت سے جذب کی گئی 1.072 کلوگرام آئس (Ice) برآمد کر لی گئی۔ اسی طرح ملتان ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے ہینڈ کیری بیگ سے 1080 ایکسٹیسی گولیاں (وزن 745 گرام) برآمد کرکے دونوں مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی دھر لیا گیا۔

Related Posts