نئے صوبوں کے قیام پر عوامی ریفرنڈم ہوگا مگر کیسے؟ رانا ثنااللہ نے راز کھول دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق بحث اکنامک فورم یا سیمینار کے بجائے پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے جہاں تمام سیاسی جماعتیں اپنا مؤقف پیش کرسکیں۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا تاہم صوبوں کے قیام یا عدم قیام کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی تک پارلیمنٹ یا کابینہ میں یہ بات نہیں کی تاہم نئے صوبوں سے متعلق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں بھی نئے صوبوں کے معاملے پر مشاورت جاری ہے اور جب یہ بحث پارلیمنٹ میں آئے گی تو پارٹی اپنا پالیسی مؤقف پیش کرے گی۔

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

Related Posts