نون لیگ کے اہم رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق! پولیس قاتلوں کی تلاش میں متحرک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

مریدکے میں مسلم لیگ ن کے سابق میونسپل چیئرمین اور مقامی رہنما شیخ شبیر احمد کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ جی ٹی روڈ کے قریب پیش آیا۔ شیخ شبیر احمد اپنی فلور مل سے گاڑی پر سوار ہو کر لاہور واقع اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد نے ان کی کار پر شدید فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال مریدکے منتقل کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بظاہر یہ المناک واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم اصل حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آ سکیں گے۔

Related Posts