طالبان جنگی کارروائیاں فوری روک دیں۔امریکہ سمیت 16 ملکوں کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان جنگی کارروائیاں فوری روک دیں‘ امریکہ سمیت 16 ملکوں کا مطالبہ
طالبان جنگی کارروائیاں فوری روک دیں‘ امریکہ سمیت 16 ملکوں کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل:کابل میں امریکہ سمیت 16 ممالک کے سفارتی مشنز نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی حالیہ جنگی کارروائیاں فوری طور پر روک دیں جو تنازع کے مذاکرات کے ذریعے حل اور شہری آبادی کو نقصان پہچانے کے علاوہ ان کو بے گھر کرنے کا بھی سبب بن رہی ہیں۔

کابل میں امریکی سفارت خانے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی حالیہ کارروائیاں ان کے دوحہ میں کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے افغان تنازعے کا حل چاہتے ہیں۔

طالبان کا جارحانہ رویہ دوحہ امن عمل اور ان کی جانب سے مذاکرات کی بنیاد پر ہونے والے سمجھوتے کی حمایت کے دعوے کے برعکس ہے۔ طالبان کی جارحیت کے نتیجے میں معصوم افغان شہریوں کی ہلاکتوں سمیت ٹارکٹ کلنگ، افغان شہریوں کی نقل مکانی، لوٹ مار اور ذرائع مواصلات کی بربادی جیسے واقعات پیش آئے ہیں۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کابل میں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سپین، سویڈن، جمہوریہ چیک اور یورپین یونین کے دفتر نے طالبان کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

بیان کے مطابق ’ہم افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری ٹارگٹ کلنگ، انفرااسٹرکچر کی تباہی، دھمکی آمیز اعلانات اور افغان عوام کے مفادات کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

کابل میں سفارتی مشنز کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کے جن اضلاع میں طالبان کا کنٹرول ہے وہاں کے شہری اور مبصرین مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایات کر رہے ہیں۔

مبصرین یہ بھی بتا رہے ہیں کہ ان علاقوں میں طالبان کی جانب سے ذرائع ابلاغ کے اداروں کو بند کروایا جا رہا ہے تاکہ ان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورآزادی اظہار کو دبانے کے اقدامات کو چھپایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم افغان عوام کے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے ایسے سبھی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ افغان عوام نے گزشتہ 20 برس میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ افغان عوام کی ترقی، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی پاسداری کا سفر جاری و ساری رہے۔

Related Posts