تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں 16 روزقبل ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان تاحال آزاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بینک کے باہر ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی میں بینک کے باہر ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں سولہ روزقبل ہونے والی ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس مقدمہ درج کرنے کے بعد خاموش ہوگئی، شہری نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی کہ مجھ سے چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمدکروائی جائے۔

مدعی حیدر علی اور آصف علی نے سولہ روز قبل مقامی پولیس اسٹیشن تھانہ آئی نائن کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 28اپریل کو میٹرو اسٹیشن خیابان جوہرسیکٹر آئی ایٹ تھری میں موجود تھاکہ تین جواں سالہ لڑکے آئے جو گن پوائنٹ پر آئی فون پرومیکس مالیتی250000ہے چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی برقت اطلاع پولیس اسٹیشن میں کی گئی۔ پولیس نے فوری مقدمہ نمبر663/22زیر دفعات 392 (ت پ) درج کرلیا۔تاہم 16روز گذرنے کے باوجود تین نامعلون ڈکیتوں کا سراغ نہ لگ سکا۔

مزید پڑھیں:خیرپور میں حساس اداروں کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، بارودی مواد بر آمد

مدعی درخواست گزار نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ میرے مقدمہ میں نامعلوم ڈکیتوں کو فوری گرفتار کیا جائے، میرا قیمتی موبائل فون جس میں مکمل ڈیٹا موجود ہے برآمد کروایا جائے۔

Related Posts