خیرپور میں حساس اداروں کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، بارودی مواد بر آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیرپور میں حساس اداروں کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، بارودی مواد بر آمد
خیرپور میں حساس اداروں کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، بارودی مواد بر آمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر: نیشنل ہائی وے پر خیرپور پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر سے بارود برآمد کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں اور پولیس نے کنٹینر کو ضبط کرکے اس کے خفیہ خانوں میں چھپا بارودی مواد قبضے میں لے کر تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر یہ بارود غیر قانونی طور پر فروخت کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں اطلاع ملنے پر حساس اداروں نے خیرپور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔ ملزمان نے حراست میں لیے جانے کے بعد بتایا کہ وہ اسے تعمیراتی شعبے کے لیے لے کر جارہے تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو ایران سے ٹریننگ اور ہدایات ملیں، سی ٹی ڈی

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی بارودی مواد کو تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے اور اطلاعات ملی ہیں یہ بارودی مواد پنجاب سے کراچی پہنچایا جانا تھا۔جہاں اسے تخریب کاری کے لئے استعمال میں لایا جاتا۔

Related Posts