سندھ حکومت نے عوامی مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے عوامی مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کردی
سندھ حکومت نے عوامی مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت سندھ نے دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات، پارکوں، گلیوں اور شاہراہوں پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کردی،نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ کی پابندی کے حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا ئے گا۔

حکومت سندھ کی طرف سے کراچی کے آٹھ مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی سپرہائی وے کے بجائے نادرن بائی پاس اسکیم 45 تیسرٹاون میں 700 ایکڑ رقبے پر لگائی جائے گی

مویشی منڈیاں آسو گوٹھ ملیر 15، کیٹل منڈی لانڈھی، رائس گودام بابرمارکیٹ لانڈھی، منگھوپیر نزد ہمدرد یونیورسٹی، مو اچھ گوٹھ، بلدیہ ٹاؤن لگیں گی۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اورکراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں بھی مویشی منڈی لگائی جائیں گی۔

Related Posts