پیپلز پارٹی حکومت پولیس نظام بہتر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،فردوس شمیم نقوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdhous shamim naqvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے سندھ میں لا قانونیت کا راج ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت پولیس نظام بہتر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں :آرمی ایکٹ میں ترمیم: متحدہ نے مطالبات کی فہرست تھمادی، حکومت چھوڑنے کی دھمکی

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں جنگل کا قانون ہے، کسی کو فکرنہیں، عوام کو تحفظ دینے میں سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے، پنجاب میں سیف سٹی اتھارٹی ہے۔کرائم ریٹ کم ہے، یہ لوگ چوریاں کرتے ہیں پکڑائی ہو تو پریشان رہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

وزیر داخلہ یا آئی جی سندھ کو مستعفی ہو جانا چاہیے، سی سی ٹی وی کیمرے بہت ہی ناکارہ لگے ہوئے ہیں، پولیس سے کرپشن کے خاتمے جیسے مسائل 32 سال سے ہیں، سندھ حکومت کو ریفارمز کے ساتھ اچھے افسر بھرتی کرنے چاہئیں۔

Related Posts